کوئن ڈی سی ایکس میں شفافیت کی عمر صرف "سترہ گھنٹے" تھی۔ بالکل ویسے جیسے دھواں ہوتا ہے — لمحوں میں غائب۔ ہندوستان کے دوسرے بڑے کرپٹو ایکسچینج سے 44.3 ملین ڈالر چپکے سے اڑا لیے گئے، اور اس دوران انتظامیہ نے عجیب خاموشی اختیار کی۔ نہ کوئی اعلان، نہ کوئی صفائی۔ خاموشی ٹوٹتی بھی کیسے؟ جب تک مشہور بلاک چین جاسوس ZachXBT نے ثبوتوں کی توپ نہ چلائی، کوئن ڈی سی ایکس مکمل خاموش تماشائی بنی رہی۔ چوروں نے اپنا کام خوب تیاری سے کیا۔ پہلے 1 ETH کو ٹورنیڈو کیش میں دھویا، پھر فنڈز کو مختلف چینز پر پھیلایا، اور بالآخر، کوئن ڈی سی ایکس کے والٹس کو surgical precision کے ساتھ خالی کر دیا۔ ادھر 28.3 ملین سولانا اور 15.78 ملین ایتھیریئم مکسنگ پروٹوکولز میں غائب ہو رہے تھے، اور ادھر کمپنی کے لیڈرز غالباً مراقبہ کر رہے تھے — خاموشی کا۔ جب بولنے کا وقت آیا تو وہی گھسی پِٹی کہانی: "یہ ایک پیچیدہ سرور بریک تھا…" "ہم نے خزانے سے تحفظ دیا…" مگر کوئی یہ تو پوچھے، کہ صارفین کو یہ سب پہلے ZachXBT سے کیوں معلوم ہوا؟ ادارے کے آفیشل چینلز کہاں تھے؟ جب اپنی کمپنی کی چو...
آپ کا Web3 ڈیسک ٹاپ والیٹ شاید محفوظ نہیں — جانیں کیسے بچا جا سکتا ہے Web3 میں، لوگ اکثر اپنے کرپٹو کو محفوظ رکھنے کے لیے ڈیسک ٹاپ والیٹس استعمال کرتے ہیں۔ یہ والیٹس ہمیں ڈیجیٹل رقم بھیجنے، حاصل کرنے اور سنبھالنے میں مدد دیتے ہیں۔ لیکن کچھ مشہور والیٹس میں بھی ایسے بڑے خطرات ہوتے ہیں جن سے زیادہ تر لوگ بے خبر ہوتے ہیں۔ چلیں کچھ بڑے خطرات کو آسان زبان میں سمجھتے ہیں: 🔴 سپلائی چین حملے بعض اوقات ہیکرز آپ پر سیدھا حملہ نہیں کرتے، وہ اُس کمپنی پر حملہ کرتے ہیں جو آپ کا والیٹ بناتی ہے۔ اسے سپلائی چین اٹیک کہتے ہیں۔ آپ سوچتے ہیں کہ آپ نے والیٹ آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا، لیکن اس میں وائرس ہو سکتا ہے۔ بچاؤ کیسے کریں: جب بھی والیٹ انسٹال کریں، اس کی "ہیش" چیک کریں۔ یہ ایک خاص کوڈ ہوتا ہے جو بتاتا ہے کہ فائل تبدیل تو نہیں کی گئی۔ 🔒 پرائیویٹ کی اسٹوریج کا مسئلہ کچھ والیٹس آپ کی پرائیویٹ کی کو "پلین ٹیکسٹ" میں محفوظ کرتے ہیں، یعنی بغیر کسی لاک کے۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں وائرس ہو، تو ہیکر آسانی سے اسے پڑھ سکتا ہے۔ بچاؤ کیسے کریں: اپنے سسٹم کو صاف رکھیں، مشکوک فائل...