نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ڈیسک ٹاپ والیٹ

 


آپ کا Web3 ڈیسک ٹاپ والیٹ شاید محفوظ نہیں — جانیں کیسے بچا جا سکتا ہے

Web3 میں، لوگ اکثر اپنے کرپٹو کو محفوظ رکھنے کے لیے ڈیسک ٹاپ والیٹس استعمال کرتے ہیں۔ یہ والیٹس ہمیں ڈیجیٹل رقم بھیجنے، حاصل کرنے اور سنبھالنے میں مدد دیتے ہیں۔ لیکن کچھ مشہور والیٹس میں بھی  ایسے بڑے خطرات ہوتے ہیں جن سے زیادہ تر لوگ بے خبر ہوتے ہیں۔

چلیں کچھ بڑے خطرات کو آسان زبان میں سمجھتے ہیں:

🔴 سپلائی چین حملے
بعض اوقات ہیکرز آپ پر سیدھا حملہ نہیں کرتے، وہ اُس کمپنی پر حملہ کرتے ہیں جو آپ کا والیٹ بناتی ہے۔ اسے سپلائی چین اٹیک کہتے ہیں۔ آپ سوچتے ہیں کہ آپ نے والیٹ آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا، لیکن اس میں وائرس ہو سکتا ہے۔
بچاؤ کیسے کریں: جب بھی والیٹ انسٹال کریں، اس کی "ہیش" چیک کریں۔ یہ ایک خاص کوڈ ہوتا ہے جو بتاتا ہے کہ فائل تبدیل تو نہیں کی گئی۔

🔒 پرائیویٹ کی اسٹوریج کا مسئلہ
کچھ والیٹس آپ کی پرائیویٹ کی کو "پلین ٹیکسٹ" میں محفوظ کرتے ہیں، یعنی بغیر کسی لاک کے۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں وائرس ہو، تو ہیکر آسانی سے اسے پڑھ سکتا ہے۔
بچاؤ کیسے کریں: اپنے سسٹم کو صاف رکھیں، مشکوک فائلیں یا سافٹ ویئر انسٹال نہ کریں، اور اچھا اینٹی وائرس استعمال کریں۔

🔐 کمزور PIN سیکورٹی
PIN کوڈ تبھی محفوظ ہوتا ہے جب اس کے پیچھے مضبوط سیکیورٹی ہو۔ کچھ والیٹس صرف 5000 اسٹپس (iterations) استعمال کرتے ہیں، جبکہ سیکیورٹی کے لیے کم از کم 600,000 ہونا چاہیے۔
بچاؤ کیسے کریں: ایسا والیٹ استعمال کریں جو مضبوط encryption استعمال کرے۔

محفوظ متبادل والیٹس
اب بہت سے لوگ MPC والیٹس یا ہارڈویئر والیٹس استعمال کر رہے ہیں:

  • MPC والیٹ آپ کی پرائیویٹ کی کو کئی حصوں میں بانٹ دیتا ہے، جو مختلف جگہوں پر رکھے جاتے ہیں۔

  • ہارڈویئر والیٹ آپ کی کی کو مکمل طور پر انٹرنیٹ سے باہر رکھتا ہے۔

🧠 حقیقی واقعہ
@SlowMist_Team نے ایک کیس شیئر کیا جس میں ایک شخص نے Douyin (چائنیز TikTok) سے ہارڈویئر والیٹ خریدا۔ یہ جعلی تھا اور پہلے ہی ہیکرز کے ذریعے ایکٹیویٹ کیا جا چکا تھا۔ نتیجہ: 50 ملین یوان کا نقصان۔
سبق: والیٹ ہمیشہ آفیشل سورس سے خریدیں۔

📌 @MetaMask نے بھی ایک بار کہا تھا کہ سیکیورٹی کی ذمہ داری آپ کی ہے۔ انہوں نے ویب 3 والیٹس کو محفوظ رکھنے پر ایک اچھی گائیڈ بھی شیئر کی تھی۔ ہمیں ان باتوں پر عمل کرنا چاہیے۔


اہم حفاظتی اقدامات:

  • انسٹال کرنے سے پہلے فائل کی ہیش ضرور چیک کریں

  • غیر سرکاری سائٹس یا ایپس پر کبھی اعتماد نہ کریں

  • ایسا والیٹ چُنیں جس میں مضبوط encryption ہو

  • MPC یا ہارڈویئر والیٹ کا استعمال کریں

  • مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں

  • اپنے کمپیوٹر کو ہمیشہ صاف اور محفوظ رکھیں


Web3 ہمیں طاقت دیتا ہے، لیکن خطرات بھی ساتھ لاتا ہے۔
چلیں خود کو، اپنے والیٹس کو اور ایک دوسرے کو محفوظ رکھیں۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جب سچائی زبردستی کہلوائی جائے

  کوئن ڈی سی ایکس میں شفافیت کی عمر صرف "سترہ گھنٹے" تھی۔ بالکل ویسے جیسے دھواں ہوتا ہے — لمحوں میں غائب۔ ہندوستان کے دوسرے بڑے کرپٹو ایکسچینج سے 44.3 ملین ڈالر چپکے سے اڑا لیے گئے، اور اس دوران انتظامیہ نے عجیب خاموشی اختیار کی۔ نہ کوئی اعلان، نہ کوئی صفائی۔ خاموشی ٹوٹتی بھی کیسے؟ جب تک مشہور بلاک چین جاسوس ZachXBT نے ثبوتوں کی توپ نہ چلائی، کوئن ڈی سی ایکس مکمل خاموش تماشائی بنی رہی۔ چوروں نے اپنا کام خوب تیاری سے کیا۔ پہلے 1 ETH کو ٹورنیڈو کیش میں دھویا، پھر فنڈز کو مختلف چینز پر پھیلایا، اور بالآخر، کوئن ڈی سی ایکس کے والٹس کو surgical precision کے ساتھ خالی کر دیا۔ ادھر 28.3 ملین سولانا اور 15.78 ملین ایتھیریئم مکسنگ پروٹوکولز میں غائب ہو رہے تھے، اور ادھر کمپنی کے لیڈرز غالباً مراقبہ کر رہے تھے — خاموشی کا۔ جب بولنے کا وقت آیا تو وہی گھسی پِٹی کہانی: "یہ ایک پیچیدہ سرور بریک تھا…" "ہم نے خزانے سے تحفظ دیا…" مگر کوئی یہ تو پوچھے، کہ صارفین کو یہ سب پہلے ZachXBT سے کیوں معلوم ہوا؟ ادارے کے آفیشل چینلز کہاں تھے؟ جب اپنی کمپنی کی چو...

بِٹ کوائن سائیکل

  اس بار کے بِٹ کوائن سائیکل میں کچھ عجیب ہو رہا ہے۔ ہمیں چار سالہ سائیکل کے آخری سال میں ہونا چاہیے۔ کمپنیاں پہلے سے زیادہ خرید رہی ہیں۔ لیکن قیمت؟ لوگوں کو بور کر رہی ہے۔ یہ  یہی وجہ ہے کہ شاید  ہم آخری بِٹ کوائن روٹیشن دیکھ رہے ہیں، اُس سے پہلے کہ سب کچھ بدل جانے والا ہے ،  دھیان دیں ۔ پچھلے ہر سائیکل میں، بِٹ کوائن کے تیسرے گرین سال میں زبردست تیزی آتی تھی،  تیزی سے بھاگتا تھا۔ لیکن 2025 میں؟ ابھی تک نہیں آئی ہے ۔ بڑے موومنٹس تو ہوئے ہیں، مگر corrections ہلکی رہی ہیں اور لمبے عرصے تک قیمت ایک ہی جگہ گھومتی رہی ہے۔ ممکن ہے سائیکل ٹوٹا نہ ہو، بس یہ ایک آہستہ اور نپے تلے انداز میں چل رہا ہو۔ پردے کے پیچھے ایک بڑی تبدیلی چل رہی ہے۔ کچھ پرانے سرمایہ کار (یعنی وہ جو کافی عرصے سے ہولڈ کیے ہوئے  بیٹھے تھے) $100K سے اوپر بیچ رہے ہیں۔ اور نئے خریدار کون ہیں؟ BlackRock، Fidelity، Bitcoin Treasury کمپنیاں، اور وہ کارپوریشنز جو لمبے عرصے کی سٹریٹیجک پوزیشنز بنا رہی ہیں۔ یہ لوگ بیچنے نہیں آئے ہیں ،  غور فرمائیے ۔ Saylor نے خوب بات کہی: "جو لوگ لمبے وقت تک بٹ ...

مائیکل سیلر کا 21 قدمی منصوبہ

  مائیکل سیلر کا 21 قدمی منصوبہ: "بِٹ کوائن سے دولت کمانے کا راستہ – وضاحت سے سخاوت تک" لاس ویگاس، نیواڈا – 31 مئی 2025: بِٹ کوائن 2025 کانفرنس کے آخری لمحات میں، مائیکل سیلر نے ایک اہم تقریر کی جس کا عنوان تھا: "دولت کے 21 مراحل" ۔ ہال بِٹ کوائن کے چاہنے والوں سے بھرا ہوا تھا، جو MicroStrategy کے شریک بانی اور مشہور بِٹ کوائن داعی کی باتیں سننے کے لیے بیتاب تھے — وہی سیلر جس کی کمپنی نے اپنی دولت کا بڑا حصہ بِٹ کوائن میں تبدیل کر کے لگ بھگ 3٪ کل سپلائی اپنے پاس رکھ لی ہے۔ مگر اس بار سیلر کی تقریر کچھ الگ تھی — نہ اداروں کے لیے، نہ کارپوریٹ خزانے والوں کے لیے — بلکہ عام لوگوں کے لیے۔ اس نے کہا: "یہ تقریر آپ سب کے لیے ہے۔ میں نے دنیا کے ملکوں، اداروں، اور یہاں تک کہ مستقبل کی نسلوں کی روحوں کو بھی بتایا کہ انہیں بِٹ کوائن کی ضرورت کیوں ہے۔ مگر آج کا پیغام ہر فرد، ہر خاندان، ہر چھوٹے کاروبار کے لیے ہے۔ یہ سب کے لیے ہے۔" سیلر نے اپنے خطاب "21 Steps to Wealth" میں بِٹ کوائن کو خوشحالی کی کنجی قرار دیا۔ اس کی باتیں جذباتی، نصیحت آمیز اور فکری ا...