Solana Meme Coin SLERF ایک بڑے حادثے کا شکار، ڈیولپر کی 10 ملین ڈالر کی غلطی
جب مارکیٹ نیچے جا رہی ہوتی ہے، تو کرپٹو صارفین کو فائدے کے لیے اپنے ذرائع تلاش کرنا ہوتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں یہ Solana پر اپنا پیسہ لگا رہے ہیں۔
Solana کی قیمت سات دنوں میں 45 فیصد بڑھ گئی، دسمبر 2021 کے بعد پہلی بار اسکی قیمت 200 ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئی۔
2024 میں Solana پر لین دین کی مقدار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی میم کوائنز (meme coins) میں پیسہ لگا کر جلد منافع کمانا چاہتے ہیں۔
صرف کرپٹو کی دنیا میں ایسا ممکن ہے جہاں ایک پراجیکٹ لمحوں میں ہی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ سکتا ہے اور اسی تیزی سے زوال پذیر بھی ہو سکتا ہے۔
Solana پر نئی اور مقبول میم کوائن SLERF کے پیچھے کام کرنے والے ڈیویلپر نے ایک ایسی غلطی کردی کہ سب کی آنکھیں کھل گئیں۔ حادثاتی طور پر اس نے 10 ملین ڈالر کے قریب فنڈز جلادیے۔
اس واقعے نے کرپٹو کی دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے اور لوگ سوچ رہے ہیں کہ شاید ڈیولپر فنڈز سنبھالنے میں بہت ہی سستی اور غفلت کا مظاہرہ کر رہا تھا۔
کرپٹو مارکیٹ دوبارہ خبروں کی زینت بن رہی تو ہے، لیکن یہ واقعہ وہ نہیں جو ہم بطور خاص اجاگر کرنا چاہیں گے۔۔۔ یا شاید ہم چاہتے ہیں؟
حادثہ ہے یا مارکیٹنگ کی چال؟
یہ سب کچھ یا تو ایک احمقانہ غلطی ہے یا پھر ایک چالاکی سے کی گئی مارکیٹنگ کی اسکیم۔
50% لیکویڈیٹی پول اور 50% پری سیل کے اصول کے ساتھ شروع ہونے والا یہ پراجیکٹ جلد بازی سے وجود میں آیا۔ 16 مارچ کو Bozo Collective کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے اس منصوبے کو اپنی جگہ بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔
Slerf - ایک سست رفتار جانور "سلوتھ" (Sloth) پر مبنی میم کوائن، تیزی سے مقبول ہو گیا۔ اس پراجیکٹ نے پری سیل میں ایک کروڑ ڈالر کی بھاری رقم اکٹھی کی۔ لیکن پھر اس کے ڈیولپر نے کچھ ایسا کیا کہ سب حیران رہ گئے۔ جیسے کوئی سلوتھ اپنی سستی سے چونک کر اچانک جاگ جائے!
جب وہ لیکویڈیٹی پول کو برن (جلانے) کرنے کی کوشش کر رہا تھا تو غلطی سے اس نے پراجیکٹ اور ایئرڈراپ کے لیے رکھے گئے ٹوکنز بھی جلا دیے۔ چونکہ منٹنگ کی اجازت پہلے ہی منسوخ ہوچکی تھی اس لئے وہ اس مہنگی غلطی کو ٹھیک نہیں کر سکا۔
Solana Tools Vercel کے ذریعے لیکویڈیٹی کو جلانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ اس کے بعد Sol Incen کو بطور اگلا آپشن استعمال کیا گیا مگر غلطی سےwallet میں موجود دیگر کوائنز کے ساتھ ساتھ ٹوکنز بھی جل گئے۔
ڈیولپر کی اتنی بڑی غلطی کے باوجود یہ پراجیکٹ مزید مقبول ہوتا گیا۔ لانچ کے صرف 3 گھنٹوں کے اندر یہ 500 ملین ڈالر کی قیمت کے ساتھ تیزی سے بڑھنے والا میم کوائن بن گیا۔
اس چنگاری نے صرف Solana نیٹ ورک کو ہی نہیں جھلسایا، سینٹرلائزڈ ایکسچینجز MEXC اور Bitget نے بھی فوراً $SLERF کو لسٹ کر دیا، جس سے اس کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔
اس افراتفری کو دیکھ کر ایک چالاک ٹریڈر نے موقعے کو غنیمت جانا۔ اس نے $SLERF کی ٹریڈنگ کرتے ہوئے محض 12 منٹ میں ہی 1.9 ملین ڈالر سے 5 ملین ڈالر بنا لیے۔ لیکن سب لوگ تو جیت نہیں سکتے نا؟
اسی دوران ایک اور ٹریڈر 1 گھنٹے میں 775,000 ڈالر سے زیادہ رقم ہار گیا۔ اس نے پہلے SLERF کو 1.32 ڈالر کے حساب سے خریدا۔ جیسے ہی قیمت گری تو نقصان پورا کرنے کی کوشش میں .80 ڈالر فی کوائن پر دوبارہ خریدا اور قیمت مزید گر گئی۔
کیا اور لوگ بھی اس طرح کے خطرے مول لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
اس ساری افرا تفری کے باوجود، SLERF کی قیمت بڑھتی رہی، 24 گھنٹوں میں اس کی 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی ٹریڈنگ ہوئی۔ Solana نیٹ ورک پر یہ سب سے زیادہ ٹریڈ ہونے والا کوائن بنا اور ایک دوسرے مشہور میم کوائن BOME کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ سب کچھ ابھی ختم نہیں ہوا۔ SLERF نے ایک نئی پری سیل شروع کر دی ہے۔ ڈیولپر کا کہنا ہے کہ اس بار وہ کوئی غلطی نہیں کرے گا۔
کیا کوئی بھی جوئے کی طرح اس خطرے کو مول لینا چاہتا ہے؟
SLERF کی کہانی کیا ہے: غلطی یا مارکیٹنگ کا طریقہ؟
چاہے SLERF واقعہ ایک سچی غلطی ہو یا مارکیٹنگ کی چال، ایک بات واضح ہے: کرپٹو مارکیٹ میں میم کوائنز اور پری سیلز کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
لمحوں میں لاکھوں ڈالر بنانے (اور کھونے) کے نئے طریقوں کے ظہور کے ساتھ SLERF ایک ایسے دور کی یاد دلاتا ہے جہاں خوشی اور مایوسی کے ساتھ ساتھ کرپٹو کی صورتحال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے۔
ہم حیرت سے سر ہلاتے ہوئے سوچتے ہیں: کیا ہم نے پچھلے مارکیٹ سائیکل سے واقعی کچھ سیکھا ہے یا پھر دولت کی تلاش میں تاریخ کو دہرانے کے پابند ہیں؟
اس پوری کہانی نے ایک کڑوی میٹھی سی کیفیت دل میں چھوڑ دی ہے۔ ایک طرف کرپٹو کی دنیا میں ایک مرتبہ پھر ہلچل شروع ہوگئی ہے۔ پری سیلز اور میم کوائنز کی لہر کے ساتھ نئے لوگ کرپٹو میں قدم رکھ رہے ہیں۔ یہ کرپٹو کی طاقت کی دلیل ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، چاہے وہ اچھی وجوہات کی بنیاد پر ہو یا بری۔
تاہم، SLERF کا یہ واقعہ انسانی فطرت کے تاریک پہلو کو بھی سامنے لاتا ہے۔ جہاں سادگی اور بے وقوفی اکثر مرکز کا درجہ حاصل کر لیتے ہیں۔ کرپٹو بہر حال انسانوں کا ایک عکس ہے۔ یہ ہمارے رجحان کو ظاہر کرتی ہے کہ جلدی امیر بننے کے لیے ہم کس حد تک سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے کے قابل بھی رہتے ہیں یا نہیں۔
اس دنیا میں "سنجیدہ" منصوبوں کی جگہ ہے اور "بے وقوفانہ" منصوبوں کی بھی جگہ ہے، جب تک ان کی طلب موجود ہے۔ ازل سے یہی سوال پوچھا جاتا رہا ہے: کیا آپ امیر بننا چاہتے ہیں یا صرف درست ثابت ہونا چاہتے ہیں؟ مارکیٹ کی یہ عجیب و غریب صورتحال ہمارے یقین کو بار بار پرکھتی ہے اور بہت سے منصوبوں کے لیے وقت کی بات ہوتی ہے کہ ان کی عمارت کب منہدم ہو جائے گی۔
جیسے جیسے ہم ان تاریک پانیوں میں آگے بڑھتے ہیں، ہمیں اپنی عقل کو بھی اپنے قریب رکھنا ہوگا۔ ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ کرپٹو ایک ایسی تلوار ہے جس کی دھار دونوں طرف ہے۔ لمحوں میں یہ ہمیں امیر بھی کر سکتی ہے اور مٹی میں بھی ملا سکتی ہے۔ آئیے اس جنون کو خوش آمدید کہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ جو سبق ہم نے راستے میں سیکھے ہیں، ان کو بھی یاد رکھیں۔
زمین کا سب سے بڑا جوئے کا اڈہ ایک بار پھر سے کھل چکا ہے۔ مشکلات ہمارے خلاف ہیں مگر ہم انسان بظاہر کچھ سیکھنے کو تیار نہیں۔
کیا یہ ہمارے بارے میں کچھ بتاتا ہے؟
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں