نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اپریل, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خبر کا پوسٹ مارٹم – نوائے وقت

   خبر کا پوسٹ مارٹم – نوائے وقت کی بٹ کوائن رپورٹنگ پر سوالیہ نشان یہ خبر کچھ یوں شروع ہوتی ہے: " امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد... ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد کمی آگئی ..." سب سے پہلے، یہ تاثر دینا کہ بٹ کوائن کی قیمت صرف ٹرمپ کے کسی بیان یا ٹیرف کی وجہ سے گری ہے — سراسر صحافتی نااہلی اور مارکیٹ ڈیٹا کی عدم فہمی ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت کا اتار چڑھاؤ صرف سیاسی بیانات سے نہیں ہوتا۔ یہ کوئی اسٹاک مارکیٹ کا شیئر نہیں جو ہر دوسری خبر پر دھڑام سے گر جائے۔ یہ ایک ڈی سینٹرلائزڈ نیٹ ورک ہے جو عالمی سطح پر طلب، فراہمی، ادارہ جاتی دلچسپی، آن چین ڈیٹا، اور تکنیکی عناصر پر چلتا ہے۔ یہ ٹیرف نہیں، یہ correction تھی اگر واقعی بٹ کوائن کی قیمت ۱۰۹,۹۹۳ ڈالر سے گری اور ۷۵,۰۰۰ ڈالر پر آ گئی — تو یہ کسی بھی نارمل مارکیٹ correction کا حصہ ہے، جسے ہر بٹ کوئنر جانتا ہے۔ کرپٹو مارکیٹ میں ۳۰٪ ڈِپ بالکل نارمل ہے۔ مگر یہ کہنا کہ "کرپٹو کے سرمایہ کار کنگال ہو گئے" ایک بدنیت اور سطحی تجزیہ ہے۔ یہ لوگ خوف پھیلا رہے ہیں یہ خبر نہ صرف خوف پھیلا رہی ...

مسک اور ٹرمپ

  یہ کہانی ایک ارب پتی کا قصہ ہے۔ ایک ایسا ارب پتی جو خود کو وقت سے آگے سمجھتا تھا، لیکن وقت کے دھارے میں ایسا بہا کہ اب واپسی کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ ٹیسلا — بنیاد، جو اب دراڑیں دے رہی ہے اگر ایلون مسک کو ایک سلطنت کہا جائے، تو اُس کی بنیاد "ٹیسلا" ہے۔ ٹیسلا ہی وہ نفع بخش مٹی تھی، جس پر سپیس ایکس، نیورالنک، اسٹارلنک اور "ایکس" جیسے محلات کھڑے کیے گئے۔ لیکن اب وہ مٹی کھسکنے لگی ہے۔ اگر ٹیسلا گری... تو سب کچھ بکھر جائے گا۔ مسک اور میگا — تکنوکریسی کی ناکام چال مسک نے سوچا، "کیوں نہ میگا (MAGA) کا سہارا لیا جائے؟" یہ قوم پرست جنون، یہ ٹرمپ کا دیوانہ پن — شاید اس میں اپنی دنیا بسا لوں۔ لیکن وہ بھول گیا کہ ٹرمپ کو کسی کی پرواہ نہیں — نہ ٹیکنالوجی، نہ اختراع، نہ ٹیسلا۔ وہ صرف انتقام، طاقت اور انا کا پجاری ہے۔ اور جب MAGA کو طاقت ملی، اس نے مسک کی بات سننا چھوڑ دی۔ دنیا کا منہ موڑنا ٹیسلا سے نفرت کرنے کی وجہ معیار یا قیمت سے نہیں، بلکہ مسک کی شخصیت سے جُڑی ہے۔ یورپ میں فروخت 50 سے 70 فیصد تک کم۔ امریکہ میں لوگ ٹیسلا کو مسک سے اور مسک کو ٹرمپ س...