Solana Meme Coin SLERF ایک بڑے حادثے کا شکار، ڈیولپر کی 10 ملین ڈالر کی غلطی جب مارکیٹ نیچے جا رہی ہوتی ہے، تو کرپٹو صارفین کو فائدے کے لیے اپنے ذرائع تلاش کرنا ہوتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں یہ Solana پر اپنا پیسہ لگا رہے ہیں۔ Solana کی قیمت سات دنوں میں 45 فیصد بڑھ گئی، دسمبر 2021 کے بعد پہلی بار اسکی قیمت 200 ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئی۔ 2024 میں Solana پر لین دین کی مقدار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی میم کوائنز (meme coins) میں پیسہ لگا کر جلد منافع کمانا چاہتے ہیں۔ صرف کرپٹو کی دنیا میں ایسا ممکن ہے جہاں ایک پراجیکٹ لمحوں میں ہی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ سکتا ہے اور اسی تیزی سے زوال پذیر بھی ہو سکتا ہے۔ Solana پر نئی اور مقبول میم کوائن SLERF کے پیچھے کام کرنے والے ڈیویلپر نے ایک ایسی غلطی کردی کہ سب کی آنکھیں کھل گئیں۔ حادثاتی طور پر اس نے 10 ملین ڈالر کے قریب فنڈز جلادیے۔ اس واقعے نے کرپٹو کی دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے اور لوگ سوچ رہے ہیں کہ شاید ڈیولپر فنڈز سنبھالنے میں بہت ہی سستی اور غفلت کا مظاہرہ کر رہا تھ...
ہمارا مقصد اردو برادری کو جدید معلومات فراہم کرنا ہے، خاص طور پر مصنوعی ذہانت، اقتصادیات، اور کرپٹو کے موضوعات پر۔ ہم چاہتے ہیں کہ اردو بولنے والے افراد بھی عالمی ترقی کا حصہ بنیں۔